ابنا: اس ملک کے وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین جرائم کی تحقیقات جائے گی۔ چودھری نثار کا کہنا تھاکہ ساڑھے 8 سال اقتدار کے مزے فوج نے نہیں، پرویز مشرف نے اٹھائے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رکن مخدوم امین فہیم نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، 12 اکتوبر1999 کے ایکشن پر بھی کارروائی ہونی چاہیے ۔ایم کیوایم کے رکن فاروق ستار نے کہا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق ہو گا تو 23 مارچ 1956 سے ہو گا، آئین کا غلط اطلاق کیا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ فوج اس وقت پریشانی کا شکار ہے ، فوج جتنی بھی کمزور ہو جائے وہ اپنے چیف کی سبکی برداشت نہیں کر سکتی ۔محمود خان اچکزئی نے رائے دی کہ ایوان میں فوج کی حمایت میں قرارداد لانی چاہیے ۔
.......
/169